19 دسمبر 2025 - 17:56
امریکی بحریہ کا ایرانی ڈرون کی نقل ’لوکس‘ خود کش ڈرون کا  تجربہ کرلیا

امریکی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پہلی بار کم لاگت خودکش ڈرون ’لوکس‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، امریکی بحریہ کے مطابق یہ تجربہ انڈی پینڈنس کلاس لِٹورل کامبیٹ شپ یو ایس ایس سانتا باربرا سے کیا گیا جو مشرق وسطیٰ میں تعینات ہے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے اس کامیابی کو اپنی نوعیت کا پہلا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دو ہفتے قبل امریکی فوج نے خطے میں ٹاسک فورس اسکارپین اسٹرائیک (TFSS) کے قیام کا اعلان کیا تھا، جسے لوکس ڈرونز سے لیس کیا گیا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق 16 دسمبر کو امریکی بحریہ کے سینٹرل کمانڈ کی ٹاسک فورس 59 کے اہلکاروں نے یو ایس ایس سانتا باربرا کے فلائٹ ڈیک سے راکٹ کی مدد سے لوکس ڈرون لانچ کیا۔

مشرقِ وسطیٰ میں تعینات لوکس  ڈرونز کی تفصیلات فی الحال محدود ہیں تاہم یہ معلوم ہے کہ اس ڈرون کا ڈیزائن ایرانی شاہد136 ڈرون کی براہِ راست ریورس انجینئرنگ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

تقریباً 10 فٹ لمبائی اور لگ بھگ 8 فٹ پروں کے پھیلاؤ کے ساتھ لوکس ڈرون ایرانی ڈرون کے مقابلے میں قدرے چھوٹا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی شاہد136 ڈرون نے دنیاں بھر میں سائنسدانوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha